ادویات کا بحران شدید تر ہوگیا، انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ

پاکستان(ڈیلی گرین گوادر) ملک میں ادویات کا بحران شدید تر ہوگیا، چیئرمین فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوا ساز کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔چیئرمین فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن سید فاروق بخاری کا کہنا ہے کہ ادویات کا بحران شدید تر ہوگیا ہے، ایل سیز نہ کھولنے اور ڈالرز کے بڑھتے ریٹس کے باعث دوائیں نہیں بناسکتے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں اور انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔چیئرمین فارما ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ دوا ساز کمپنیوں کو درپیش شدید معاشی بحران کے متعلق حکام کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن تحفظات ابھی تک دور نہیں کئے گئے۔سید فاروق بخاری نے کہا کہ گندم، چینی، گھی کی قیمتیں دو گنا تک بڑھ چکی ہیں، حکومت اپنے رویے پر نظرثانی کرکے فارما انڈسٹری کو بچائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے