کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو صوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہا جبکہ کوئٹہ،ژوب، زیارت، چمن، سبی، خضدار، قلات، نصیر آباد، بارکھان، دالبندین، پنجگور اور نوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان میں 33، خضدار میں 25، چمن میں 04، دالبندین میں 03، نوکنڈی میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ مو سمیات نے آج (جمعرات)اور کل (جمعہ)کو بھی کوئٹہ،ژوب، زیارت، چمن، سبی، خضدار، قلات،نصیر آباد، با رکھان، پنجگور، کیچ، دالبندین اورنوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے