پنجگور، ضلعی چیئرمین اوروائس چیئرمین کے لئے بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل کے درمیان اتحاد

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل کے درمیان اتحاد چیئرمین بی این پی عوامی سے اور وائس چیرمین بی این پی مینگل سے ہو گا۔ دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ معاہدے کی روشنی میں بی این پی مینگل کو ایک ورکر اور ایک خواتین کی نشست بھی دی جائے گی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں ضلعی کونسل میں اب تک 12 ممبران کی حمایت حاصل ہے حاجی زاہد حسین کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ سابق ضلعی صدر نثاراحمد چیئرمین میونسپل کارپوریشن پنجگور کے چیئرمین شکیل احمد قمبرانی ڈپٹی آرگنائزر جلیل احمد سیلانی مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد اکبر حاجی مولابخش سنجرانی چیئرمین میونسپل کمیٹی وشبود نوراحمد وائس چیئرمین زاکر بلوچ بی این پی مینگل کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران حاجی زاہد حسین، میر نذیراحمد حاجی عبدالغفار شمبے زئی عبیداللہ بلوچ ریاض احمد ڈاکٹر محمد اکرم طاہر موسی قدیراحمد عبداللہ مینگل اور دیگر نے دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی اتحاد کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا حاجی زاہد حسین بلوچ میر نذیراحمد اور حاجی عبدالغفار شمبے زئی نے کہا کہ بی این پی عوامی کے ساتھ چیرمین اور وائس چیرمین کے لیے اتحاد پنجگور کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیاگیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ بی این پی عوامی کے ساتھ پنجگور کے جملہ مسائل پر اتحاد ہو تاکہ پنجگور میں جو سیاسی گھٹن کا ماحول ہے اسکو ختم کیا جائے اور پنجگور کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوسکے بی این پی مینگل کے رہنماوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے پنجگور میں اچھے کام کیئے ہیں مختلف علاقوں میں جو ترقیاتی کام ہورہے یہ یقیناً اسکے لیڈر شپ میر اسداللہ بلوچ کے مثبت اور تعمیری سوچ کی عکاسی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی ایک سیاسی جمہوری اور روشن خیال جماعت ہے اور اس بات کے پیش نظر ہم نہ صرف پنجگور میں ترقیاتی عمل کو سراہتے ہیں بلکہ جہاں عوامی مفاد عامہ پر اچھے کام ہورہے ہیں انکو ہر طرح سے سپورٹ بھی کرینگے کیونکہ ہمارا مقصد ایک خوشحال ترقی یافتہ اور پرامن پنجگور ہے اور اس سلسلے میں بی این پی عوامی کے ساتھ ضلعی چیرمین شپ کے لیے اتحاد کیا ہے تاکہ دونوں جماعتیں نچلی سطح پر ملکر پنجگور کو تعصب اور نفرتوں سے پاک ایک سیاسی کلچر دے سکیں اور عوام کے بنیادی مسائل کو ملکر حل کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی چیرمین اور وائس چیرمین کے لیے اتحاد مستقبل کی سیاست کے لیے بھی راہیں متعین کرنے کا زریعہ ہے بی این پی بلوچ قوم کے وسیع تر مفاد میں اس اتحاد کو مذید وسعت دینے کا حامی ہے اتحاد واتفاق کے فلسفے کو لیکر تمام جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجدوں سے باہر نکل کر بلوچ قوم کو اتحاد کے راستے پر ڈالیں تاکہ جو دوریاں ہیں وہ قربتوں میں بدل سکیں اس موقعے پر بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ رحمدل بلوچ نثاراحمد اور شکیل احمد بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی لیڈر شپ میر اسداللہ بلوچ اپنے عوام اور علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے ایک وسیع سوچ رکھتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ صوبے میں جو سیاسی گھٹن اوردوریاں ہیں وہ قربتوں میں بدل دیئے جائیں بی این پی مینگل کے ساتھ ضلعی چیرمین شپ اور وائس چیرمین شپ کے لیے اتحاد کا مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ بلوچستان مذید سیاسی نفرتوں اور دوریوں کا متحمل نہیں ہوسکتا تمام سیاسی قیادت کو اتحاد واتفاق کی طرف ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم بی این پی مینگل کے مرکزی ایگزیگٹو کمیٹی کے ارکین حاجی زاہد بلوچ میر نزیراحمد حاجی عبدالغفار شمبے زئی اور ضلعی قیادت کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ضلعی چیرمین شپ کے لیے بی این پی عوامی کی حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس اتحاد کو مزید آگے لیکر جانا چاہتے ہیں اور مکران کی سطح پر یہ اتحاد مذید تقویت حاصل کرے گا کیونکہ موجودہ حالات سب سے یہی تقاضا کررہے ہیں کہ وہ بلوچستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر اتحاد واتفاق کا راستہ اپنائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی کونسل کے چیرمین اور وائس چیئرمین بالترتیب بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل سے ہونگے اس وقت دونوں جماعتوں کے اتحاد کو مخالفین پر واضح برتری حاصل ہے مجموعی طور پر انکے 12 ممبران ہیں اور مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد تین تہائی اکثریت کے ساتھ ہم اپنا چیرمین اور وائس چیرمین منتخب کرینگے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام اجتماعی ترقی کی خاطر بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ نے ہمیشہ سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں اور ہماری جماعت کی یہ کوشش ہے کہ جس طرح پنجگور کو پسماندگی سے نکالنے کی کوششوں میں بی این پی عوامی نے پہل کیا ہے اسی طرح سیاسی جمود کے خاتمے کے لئے بھی بی این پی عوامی ہی ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے