وزیراعظم پاکستان کا دورہ گوادر آمد ملتوی ہونے سے سو میگاواٹ کے ایران ٹرانسمیشن لائن بجلی کی بحالی بھی ملتوی
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم پاکستان کا دورہ گوادر آمد ملتوی ہونے سے سو میگاواٹ کے ایران ٹرانسمیشن لائن بجلی کی بحالی بھی ملتوی، یکم مارچ سے گوادر کو 24 گھنٹے بجلی فراہمی کے اعلانات پھیکے پڑگئے،لوڈ شیڈنگ کے ستائے گوادر کے عوام 24 گھنٹے بجلی بحالی کی راہ تکتے تکتے رہ گئے، لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام وزیر اعظم کے آئندہ دورے کا منتظر۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف یکم مارچ کو گوادر کا دورہ کرنے والے تھے جہاں وہ وزیر اعظم پاکستان ممکنہ طور پر اپنے دورہ گوادر کے موقع پر ایک سو میگاواٹ کے ایران ٹرانسمیشن لائن،.پاک چائینہ فرینڈشپ جی ڈی اے اسپتال اور دیگر منصوبوں کا افتتاح اور معائینہ کرنا شامل تھے، واضع رہے کہ ڈی جی ڈی اے گوادر نے 23 جنوری کو سماجی رابطے کے ذریعے گوادر کے عوام کو یہ نوید سنائی کہ 1 مارچ 2023 سے گوادر کو ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی جس سے گوادر میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوگی اور اس سے گوادر میں صنعت، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ ملے گا۔مزکورہ نوید سننے کے بعد گوادر میں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام میں خوشی کی لہر دوڈ گئی مگر عوام کی خوشیاں تب ماند پڑھ گئی جب کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر وزیر اعظم پاکستان نے اپنا گوادر دورہ ملتوی کردیا، دریں اثنا گوادر میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے کہ وزیر اعظم کا آئندہ دورہ کب شیڈول ہوگا اور وہ گوادر میں 25 گھنٹے بجلی کی نعمت سے مستفید ہونگے۔