نظر بلوچ محکمے کو اپنی ذاتی جا گیر سمجھ کر اسٹاف کے ساتھ ناروا سلو ک کر رہے ہیں، آفتاب احمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی محتسب کے اسٹینو گرافر آفتاب احمد نے کہا ہے کہ نظر بلوچ محکمے کو اپنی ذاتی جا گیر سمجھ کر اسٹاف کے ساتھ ناروا سلو ک کر رہے ہیں، صوبائی محتسب میں انصاف کا معیار نہ ہو نے کے برابر ہے، گور نر بلو چستان اور وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ نظربلوچ کے ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے کبھی کسی محتسب کو تعصب کر تے ہوئے نہیں دیکھا لیکن نظر بلوچ تعصب پرست محتسب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی محتسب میں انصاف کا معیار نہ ہو نے کے برابر ہے دفتر میں ا قرا پروری اپنے عروج پر ہے اسٹاف کو ناجائز تنگ اور محنتی اسٹاف کو زیر کر نے کے لئے ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے گور نر بلو چستان اور وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ نظربلوچ کے ناروا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ محتسب کے ادارے میں مڈل کلاس ملازم کو ذاتی غلام سمجھ کر اپنی خوشنو دی کی خاطر دور درازعلاقوں میں ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے جوکسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ نظر بلوچ سیا سی بنیادوں پر انتقامی کاروائیاں کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے