سول ہسپتال کوئٹہ کے ای این ٹی یونٹ1 میں نئے قائم شدہ آپریشن تھیٹر نے کام شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سول ہسپتال کوئٹہ کے ای این ٹی یونٹ1 میں نئے قائم شدہ آپریشن تھیٹر نے کام شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کی خصوصی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ کے ای این ٹی یونٹ-1 میں نئے قائم شدہ آپریشن تھیٹر نے کام شروع کر دیاشعبہ امراض ای این ٹی کے پروفیسر محمد صدیق بلوچ کی سربراہی میں بدھ کو7 کامیاب سرجری کی گئیں۔سول ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ نے ای این ٹی وارڈ کے لیے درکار طبی عملہ اور دیگر سہولیات فراہم کر دی ہیں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے  انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے