ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے بلوچ کلچر ڈے امن ومحبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے،میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اہل بلوچستان اور ملک بھر میں بسنے والے بلوچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اپنی ثقافت، روایات وتہذیب کو اْجاگر کرکے ہی قومیں اپنی شناخت وتشخص کو برقرار رکھ سکتی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے جبکہ بلوچ قوم عظیم اور قدیم ثقافت وروایات کی امین اور بلوچ کلچر ڈے امن ومحبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ عوام کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کے احترام کا دن ہے۔ صوبہ بلوچستان دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے،اور میں آج کے دن اپنی زبان اور اپنی روایت کو اجاگر کرنے کا عہد کریں۔