گوادرکے شہری گنجان آبادی علاقوں میں آوارہ جنگلی سوروں کی پائے جانے کا انکشاف
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادرکے شہری گنجان آبادی علاقوں میں آوارہ جنگلی سوروں کی پائے جانے کا انکشاف، گوادر کے جناح ایونیو و بخشی کالونی آبادیوں میں رات گئے جنگلی سور اوارہ گھومتے دیکھے گئے، ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ وائلڈلائف گوادر کے آفسر ان متعلقہ مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ گوادر اور ڈسٹرکٹ کیچ کے دونوں اضلاع خصوصا دیہی علاقوں دشت کور وغیرہ میں جنگلی سور سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو آبادیوں میں بھی گھومتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔گوادر کے جناح ایونیو و بخشی کالونی آبادیوں میں رات گئے جنگلی سور اوارہ گھومتے دیکھے گئے، مزکورہ آوارہ جنگلی سوروں کی شہری آبادی میں پائے جانے کی ویڈیوں وائرل ہونے کے بعد دن کی روشنی میں علاقہ مکینوں نے آوارہ سوروں کی علاقے میں اپنی مدد آپ تلاش شروع کردی، زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ گوادر اور ڈسٹرکٹ کیچ کے دونوں اضلاع خصوصا دیہی علاقوں دشت کور وغیرہ میں آج کل جنگلی سور سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو آبادیوں میں بھی گھومتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔واضع رہے کہ اگر سور کا ایک جوڑا بھی ایک جگہ پر موجود ہو تو اس کا نسل تیزی سے پھیلتا ہے کیونکہ ایک سور اوسطا آٹھ بچے بہ یک وقت جنم دیتا ہے، گوادر شہر میں جنگلی جانوروں کی موجودگی کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ وائیلڈلائیف گوادر کے آفسران متعلقہ مقام کی جانب روانہ ہوگئے،ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات یار محمد بلوچ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری ایسا کوئی بھی جنگلی جانور کو اگر شہری حدود یا آبادیوں کے قریب دیکھ لیں تو اس جانور کو مارنے یا نقصان پہنچانے کے بجائے محکمہ جنگلات کے عملے کو اطلاع کردیں۔