ڈیجیٹل مردم شْماری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام سپروائزرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،عائشہ زہری
نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالے سے سپروائزرز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اسداللہ سمالانی خادم حسین کھوسہ تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی مدثر حسین۔نادرا آفس کے نمائندہ سمیت دیگر افراد موجود تھے اجلاس میں شروع ہونے والی مردم شْماری میں متوقع طور پر پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شْماری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام سپروائزرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس قومی فریضے کی ادائیگی کو احسن انداز سے سرانجام دیں اجلاس کے موقع پر جن مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے ان شاء اللہ انہیں فوری طور پر حل کیا جائے گا ضلعی انتظامیہ کسی صورت نہیں چاہتی کہ مردم شْماری کرنے والوں کو مشکلات درپیش آئیں سکیورٹی۔بلاکس کا نقشہ۔ ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ممکنہ مسائل پر ہماری بھرپور توجہ ہے اس لئے ہر ممکن دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں مردم شماری کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ پولیس اور ایف سی کی جانب سے کنٹرول رومز بھی قائم کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مردم شْماری کے موقع پر ریونیو اسٹاف سپروائزر کے ساتھ رہیں گے تاکہ کسی بھی ٹیچر اور سپروائزر کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں کیونکہ تمام بلاکس کی تمام تر تفصیلات اور حدود کے حوالے سے ریونیو اسٹاف کو بخوبی آگاہ ہے ریونیو اسٹاف ان کی بھرپور انداز میں معاونت کرے گا۔