ڈپٹی ڈائریکٹرلائیو اسٹاک چاغی صاحبزادہ ڈاکٹرسعید احمد نے لائیو اسٹاک آفس میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک چاغی صاحبزادہ ڈاکٹر سعید احمد نے لائیو اسٹاک آفس میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر دیگر افراد بھی موجود تھے۔انہوں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت ضروری ہے لوگ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے درخت لگانا ایک ایک صدقہ جاریہ ہے ہرفرد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس نیک کام میں حصہ لیں خود بھی حصہ لیں اور اپنے دوستوں اور اپنے پڑوسیوں کو بھی شجرکاری مہم کے حوالے سے پر آگاہی دے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چاغی کا ہر فرد ایک درخت لگائے تو سال کے اندر ضلع کے اندر موسمیاتی بہت بڑی تبدیلی آسکتی ہے درخت لگانے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر نماز کے لئے جو پانی ہم استعمال کرتے ہیں وہی پانی درخت کو دے تو سال میں ایک درخت بڑھا ہوجائے گا جس سے بہت سے انسانی فوائد حاصل ہونگے،اس موقع پر ان کے اسٹاف کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے