مظفر گڑھ، اغوا کار ماں بیٹی کو دریا میں پھینک کر فرار، لڑکی جاں بحق

مظفر گڑھ(ڈیلی گرین گوادر)مظفرگڑھ میں نامعلوم کار سوار مغوی ماں بیٹی کو دریائے چناب میں پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون اور اس کی بیٹی کو 26 فروری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اغوا کیا گیا تھا جن کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درج تھا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ نامعلوم کار سوار دونوں مغویوں کو دریائے چناب میں پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی جب کہ مقامی افراد نے ماں کو ڈوبنے سے بچالیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے