محکمہ واسا،کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور اندرون صوبہ میونسپل ادارے تنخواہوں و پنشن سے محروم،احتجاجی ریلیاں مظاہروں کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ واسا میں دو ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تین ماہ کی پنشن ڈیلی ویجز ملازمین کی چار ماہ کے واجبات کی عدم ادائیگی، مستقل ملازمین کو ہر ماہ 20 تاریخ تک تنخواہیں ادا نہ ہونے اور اندرون صوبہ میونسپل اداروں کو تنخواہوں پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی کے واجبات کے فنڈز ادا نہ کرنے کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملازمین کیساتھ ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور حکومتی نا اہلی قرار دیتے ہوئے بلوچستان لیبرفیڈریشن نے سخت احتجاج اور مظاہروں کی کال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان عبدامعروف آزاد حاجی عبدالعزیز شاہوانی دین محمد محمد حسنی محمد عمر جتک ملک وحید کاسی حاجی سیف اللہ ترین عابد بٹ عارف خان نچاری محمد عمر جتک ظفر خان رند حبیب اللہ لانگو حاجی یوسف کرد منظور احمد فضل محمد یوسفزئی شاہجہان ایوبی نصیر احمد رند سید اسماعیل شاہ عطا محمد مری امان اللہ حبیب اللہ حاجی مشتاق احمد موندرہ اور دیگر رہنماؤں نے محکمہ واسا کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور اندرون بلوچستان میونسپل کمیٹی کے ملازمین و مزدوروں کو تنخواہوں پنشن اور ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو ہر ماہ واجبات کی ادائیگی لیٹ کرنے کو ملازمین و محنت کش طبقے کا معاشی قتل قرار دیا ہے محکمہ واسا میں دو ماہ کی تنخواہیں اور پنشن کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تین ماہ کی پنشن ڈیلی ویجز ملازمین کی چار ماہ کی عدم ادائیگی پکے ملازمین کو ہر ماہ 20 تاریخ کو تنخواہیں ادا کرنا نا اہلی اور ظلم کی مثالیں ہے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ہے افسران اپنی جیبیں گرم رکھنے کیلئے 15 ہزار روپے ادا کرتے ہیں یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ملازمین کیساتھ ایسی نا انصافی اور معاشی استحصال کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاج سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ اداروں و محکمہ فوانس کی ہٹ دھرمی کیخلاف کہئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور محکمہ واسا کے ملازمین سراپا احتجاج بن چکے ہیں حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی ملازمین کو جڈن بوجھ کر سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے رہماؤں نے کہا کہ تمام اداروں میں ملازمین کے احتجاج کی بھر پور حمایت اور سپورٹ کی جائے اور بلوچستان میں چلنے والی مزدور تحریکوں کو کامیاب کیا جائے فیڈریشن اس حوالے کے جلد لائحہ عمل طے کرکے سخت احتجاج کا اعلان کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے