دشت سے جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی میں عوام کی تعاون بھی حوصلہ افزاء ہے،محمد اکرم حریفال

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں دشت سب ڈویژن انتظامیہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اورتحصیل دشت میں امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے اور لوگوں کی جان و مال کی محفوظ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، دشت سے جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی میں عوام کی تعاون بھی حوصلہ افزاء ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے سربراہی میں ایس ایچ او دشت لیویز تھانہ عبدالمالک کرد، مجیب الرحمن مینگل، عبدالرسول، عبدالمنان کفایت اللہ، شادی خان و لیویز فورس کے جوانوں سمیت دیگر کے ہمراہ دشت کلی پرکانی آباد پنگوو میں گزشتہ دنوں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے حاجی میاں خان کے قتل میں ملوث نامزد ایک ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرکے تفتیش کیلئے لیویزتھانہ دشت منتقل کردیا، ملزمان نے 24 فروری کو صبح صویرے مقتول حاجی میاں خان کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے تھے، اور مقتول کے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی، لیویز انتظامیہ نے 5 دن کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا،جس سے مزید تحقیقات جاری ہے دیگر ملزمان کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چوری کی ایک اور واردات رونما ہوئی، ملزمان نے گذشتہ شب کولپور کے ایریا سے ایک گاڑی چوری کرکے فرار ہوئے اطلاع ملنے پر فوری طور پر تمام راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں کامیاب کاروائی کرکے گاڑی برآمد کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے کامیاب کاروائیوں پر دشت لیویز آفیسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے