حب کے شہریوں کو سرکاری نرخوں پرآٹے کی فراہمی شروع
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے احکامات کی روشنی میں حب کے شہر یوں کو سرکاری نرخوں پرآٹے کی فراہمی شروع کردی گئی ڈپٹی کمشنرضلع حب زاہد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ کی زیر نگرانی اے سی آفس کے سامنے سیل پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے سیل پوائنٹ پرآٹا سرکاری نرخ فی کلو 75 روپے کے حساب سے 20کلو آ ٹے کا تھیلہ1510روپے میں شہریوں کوفراہم کیاجارہاہے ڈپٹی کمشنر حب زاہد خان کا کہناہے کہ حب کی فلور ملوں سے سرکاری نرخوں پر آٹے فراہمی کے امور طے ہوچکے ہیں فلورملز ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے قائم کردہ سیل پوائنٹ پر آٹا فراہم کررہی ہیں انھوں نے کہا کہ حب کے عوام کو گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری کی واضح ہدایات کے تحت عوام الناس کو آٹے کی عدم دستیابی کی شکایات کا ہرممکن ازالہ کیا جائیگاضلعی انتظامیہ عوام کو سستے اور معیاری آ ٹے کی سرکاری نرخ پرفراہمی کیلئے پرعزم ہے محکمہ خوراک بلوچستان کے تعاون سے صنعتی شہر میں آٹے کے سیل پوائنٹ قیام جیسے اقدام سے عوام کوریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایات اور کمشنر قلات ڈویژن کی رہنمائی کے مطابق آٹا بحران کے خاتمے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر حب نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ مطمئن رہیں ریاستی انتظامیہ انھیں آٹے کی سرکاری نرخوں پر فراہمی ہرصورت یقینی بنارہی ہے آئندہ چند روز میں شہر کے دیگر مقامات اور مضافاتی علاقوں میں بھی محکمہ خوراک کے تعاون سے آٹے کے سیل پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔