بلوچستان بھرکی طرح گوادر میں بھی پہلی ڈیجیٹل ساتویں قومی مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہوگی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بھر کی طرح گوادر میں بھی پہلی ڈیجیٹل ساتویں قومی مردم شماری آج یکم مارچ سے شروع ہوگی، گوادر ضلع بھر 244 بلاک پر مشتمل ہے جہاں 130 شمار کنندگان و 24 سپروائزر اپنے فرائض سرانجام دینگے، ہر ایک شمار کنندگان کو دو بلاکوں پر مامور کیا گیا، ہر ایک بلاک میں 15 دن کے اندر خانہ شماری و مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا، مردم شماری کو گوادر سمیت ملک کی منصوبہ بندی کیلئے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے،ضلع گوادر کے ماہی گیروں، نوجوانوں سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں سے سیاسی و سماجی شخصیتوں کی جانب بھرپور حصہ لینے کی اپیل ہے۔تفصیلات کے مطابق آج یکم مارچ کو بلوچستان بھر کی طرح گوادر ضلع بھر میں بھی پہلی ڈیجیٹل، ساتویں قومی مردم شماری شروع ہوگی، گوادر ضلع بھر کی کل تعداد 2سو44بلاک پر مشتمل ہے جہاں 130 شمار کنندگان و 24 سپروائزر اپنے فرائض سرانجام دینگے۔علاوہ ازیں ہر ایک شمار کنندگان کو دو بلاکوں پر مامور کیا گیا، ہر ایک بلاک میں 15 دن کے اندر خانہ شماری و مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا جس ضلع بھر کے شہری و دیہی علاقے بھی شامل ہونگے۔گوادر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے پرزور اپیل کرکے کہا کہ مردم شماری کو گوادر سمیت ملک کی منصوبہ بندی کیلئے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے،ضلع گوادر کے ماہی گیروں، نوجوانوں سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد آج ہونے والے مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے