بلوچستان کے بیشترعلاقے بارش کا سبب بننے والی مغربی ہواوں کے زیر اثرآگئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے بیشتر علاقے بارش کا سبب بننے والی مغربی ہواوں کے زیر اثر آگئے، وادی کوئٹہ میں سرد ہواں کے ساتھ ہلکی بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی، ہرنائی،موسی خیل،کوہلو اور لہڑی میں کہیں ہلکی اور تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔وادی کوئٹہ میں صبح سے موسم ابرآلو د تھا،دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہی دوپہر کو تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم قدرے سرد ہوگیا، ہرنائی وگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا،موسی خیل اور گردونواح میں ہلکی بارش سے زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کوہلو اور سبی کے علاقے لہڑی میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ،ژوب، زیارت، چمن، سبی، خضدار، قلات، دالبندین،نوکنڈی، خاران اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔