آئین بنانا، اس میں ترمیم اوراس کی تشریح کرنا صرف پارلیمنٹ کا کام ہے ، نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آئین بنانا، اس میں ترمیم اور اس کی تشریح کرنا صرف پارلیمنٹ کا کام ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیاہے جس میں ایک شخص کہہ رہاہے کہ اس ریلوے ٹرین میں چینی لوڈ کی گئی ہے تقریباََ10ریل کی ڈبے ہے جو کانک سے لوڈ ہے۔