ہرنائی واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کرار واقعی سزا دے جائے، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے خوسٹ میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کرار واقعی سزا دی جائے اوردہشت گردی میں ملوث عناصر کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے.اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہر ممکن یقینی بنائی جائے. انہوں نیجانبحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے