کوئٹہ ، اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سٹی کا ڈیری فارمز مالکان اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن 19 دکاندار گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم اور اسسٹنٹ کمشنر صدر حسیب شجاع نے جان محمد روڈ جوائنٹ روڈ سرکی روڈ اور مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 16ڈیری فارمز مالکان اور 19دکاندار گرفتار کر کے ایک ماہ کیلئے جیل بھجوا دئیے۔ انتظامی افسران کا کہنا تھا کہ دودھ فروشوں کی جانب سے فی لیٹر 200روپے مقرر کرنا انتظامی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے کسی بھی ایسوسی ایشن کو از خود سرکاری نرخنامہ مقرر کرنیکی اجازت نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں شکایات مل رہی ہیں کہ ڈیری فارمز اور دکانداروں نے ملی بھگت کر کے از خود نرخنامہ 200روپے فی لیٹر مقرر کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کی لہر پیدا کر کے عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے