محنت کش کانکن اپنے خاندان کے کفیل ہوتے ہیں اور ان کی وفات سے پورا خاندان متاثر ہو جاتا ہے،میر جان محمد جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان کے علاقے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قائمقام گورنر بلوچستان نے غریب محنت کشوں کی شہادت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش کانکن اپنے خاندان کے کفیل ہوتے ہیں اور ان کی وفات سے پورا خاندان متاثر ہو جاتا ہے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے