لاہورمیں 18 ویں بین الاقوامی کتب میلے میں حریم ادب کا سٹال لگایا جائے گا،عصمت اسامہ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) صدر حریم ادب وسطی پنجاب عصمت اسامہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی اصلاحی و ادبی انجمن حریم ادب کا لاہور میں ہونے والے 18ویں کتب میلے میں اسٹال لگایا جا رہا ہے۔ کتب میلے کا مقصد محض کتب کی فروخت نہیں بلکہ اصلاحی ادب کا فروغ اور اس پر نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انکا تعارف بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچانا بھی ہے۔ عالمی کتب میلہ 2023کے موقع پر انجمن حریم ادب پاکستان خواتین ایکسپو سنٹر لاہور جوہرٹاؤن میں یکم مارچ تا پانچ مارچ صبح 10 بجے تا شام 7بجے ہال نمبر 1بلاک ڈی سٹال نمبر 2پر خوبصورت اور شاندار ہرطرح کی ادبی کتب سے سٹال کو اراستہ کریں گی۔ جس پراہم شخصیات اور تمام صحافتی اور ادبی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے