شہرکی خوبصورتی اوربہتری کے لئے تاجر برادری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکو کردارکرنا ہوگا ، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سعید احمد دمڑ نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور بہتری کے لئے تاجر برادری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار کرنا ہوگا۔تاجربرادری شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔کیونکہ درخت اور پودے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت کا بھی خیال رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تاجر برادری اور کاروباری حضرات سے تعاون کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویڑن بابر خان،صدر انجمن تاجران بلوچستان رحیم کاکڑ، یاسین مینگل،صدر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ رحیم آغا کے علاؤہ محکمہ جنگلات،زراعت،شادی ہال اور دیگر کاروباری اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہاکہ شہر کے بڑے کاروباری ادارے شجرکاری مہم میں حصہ لے کر اپنے شہر کو خوبصورت بنائیں۔انہوں نے کہاکہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو زائل کرنے کے ل?ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے اسٹیشن سے ائیرپورٹ روڈ کے اطراف میں درخت،لان اور پودے لگائے جائیں گے تاکہ شہر کی خوبصورتی اور مثبت تصویر اجاگر ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ شہر اور مضافات میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنے ملک اور شہر کو سرسبز بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یقینا د رختوں کے بے شمار فائدے ہیں۔زمین پر موجود تمام جانداروں کی زندگی کسی نہ کسی طرح پودوں اور درختوں سے جڑی ہوئی ہے۔ ہم درختوں سیاکسیجن کے علاوہ لکڑی سیاۂ اور سرمایہ حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر کے بڑے چوکوں پر بینکس اور ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔جبکہ شادی ہالز اور پیٹرول پمپس کے سامنے بڑے گملوں میں درخت لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہر کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس میں تاجر برادری اور کاروباری حضرات نے حکومت سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے