خاران کے لیے مزید تین فیڈرز کی منظوری کروائیں گے،حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی

خاران (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے گریڈ اسٹیشن میں سٹی تھری فیڈر کا افتتاح کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے وفاقی وزیر برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اس موقع پر واپڈا کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائےگا انہوں نے کہا کہ ہم پہلی دفعہ زمینداروں سے ملکر بجلی کے معاملات کو ایگریمنٹ کرکے حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے سروان فیڈرز کی طرح دریچ اور کے فیڈرز کو بھی چھ گھنٹہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ہماری کوششوں سے سات سو سے نو سو میگاواٹ بجلی فراہم کئے جارہے انہوں نے کہا کہ خاران کے لیے مزید تین فیڈرز کی منظوری کروائیں گے واپڈا سے متعلق کمبے اور دیگر ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرکے عوامی مسائل کو فی الفور حل کریں گے تاکہ زمیندار سمیت عام شہریوں کو بروقت ریلیف مل سکیں انہوں نے واپڈا احکام کو بوسیدہ لائنوں کی فوری بحالی اور ٹرانسفارمر کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور ڈپٹی کمشنر کو روزانہ کی بنیاد پر زمینداروں کے مسائل سمیت دیگر جاری منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ فیڈرز تھری کی بروقت تکمیل سے بجلی کے مسائل کو کسی حد تک قابو پالیا جائے گا اور الیکٹریکل سے وابستہ تجارت کو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہو گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی بی این پی کے سابق صدر و سابق تحصیل ناظم ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسکو حاجی میر محمد جمعہ کبدانی‘ ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ‘ایس پی ارشاد احمد گولہ ایس سی خضدار کرم بخش بادینی ایکسیئن قاضی نوید احمد‘ایکسیئن آر ای ڈی سید آصف شاہ‘ایس ڈی او آر ای ڈی سید اسماعیل شاہ‘ ایس ڈی او محبوب لیڑی چیف آفیسر سید انور شاہ گریڈ انچارج منیر احمد کبدانی چاغی کے ضلعی صدر میر یار محمد مینگل‘ پی ایس فرحان ملازئی میر محمد اعظم مسکانزئی سردار در محمد کبدانی‘میر نور احمد کبدانی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر شبیر احمد بادینی‘ ندیم آحمد سیاپاد‘ حاجی حفیظ بلوچ‘ صدام حسین بلوچ لیڈر خدابخش بلوچ زکریا الیاس کبدانی‘ اصغر کبدانی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے