بلوچستان ہائی کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمن بلوچ کی درخواست ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔گزشتہ روز دو رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،محفوظ فیصلے میں بلوچستان ہائی کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہاگیاہے کہ درخواست گزار کے اکسانے پر "حق دو” تحریک تشدد میں تبدیل ہوئی اور پولیس کانسٹیبل کا قتل ہوا تقریر و اظہار رائے اور اجتماع کا حق آئینی ہے لیکن ایک پولیس کانسٹیبل کی زندگی بھی اتنی ہی قیمتی ہے جتنی ایک سیاسی کارکن یا سیاسی لیڈر کی درخواست گزار بظاہر اس غیر ضمانتی جرم میں ملوث نظر آتا ہے لہذا اسے بعد از گرفتاری ضمانت کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے