بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کا حکم دے دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل کے کیس سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی سماعت تربت بینچ کے جسٹس گل حسن ترین نے کی شہباز گل کے کیس کہ پیروی آئی ایل ایف کے اقبال شاہ ایڈوکیٹ اور شمس رند ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم سوری اور جنرل سیکرٹری منیر بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے۔شہباز گل کے خلاف پسنی میں درج ایف آئی آر کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے