بلوچستان میں ٹی بی کنٹرول اور پائیدار صحت کے نظام کی ترقی پر صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور احمد قاضی کی صدارت میں بلوچستان میں ٹی بی کنٹرول اور پائیدار صحت کے نظام کی ترقی پر صوبائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ورکشاپ میں ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز انیشیٹو (SSDI)، صوبائی رابطہ کار برائے ملیریا کنٹرول پروگرام، ایچ آئی وی ایڈز کنٹرول پروگرام، توسیعی پروگرام آن ایمونائزیشن (ای پی آئی)، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام، ایم این سی ایچ پروگرام، ڈی ایچ آئی ایس، بلوچستان میں بیماریوں سے بچاؤ کے پروگراموں PDSRU، UNICEF/USAID/AUNAIDS/Mercy Crops/IHHN/BRSP/UNDP/HCIP کے نمائندوں نے شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران، شرکا نے بلوچستان میں ٹی بی کے کنٹرول کے لیے ایک لچکدار اور پائیدار صحت کے نظام کو تیار کرنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں اور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد سے ڈاکٹر ریاض حسین سولنگی اور ڈاکٹر غلام نبی قاضی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔شرکا نے صحت کے ایک پائیدار نظام کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا جو نہ صرف ٹی بی بلکہ بلوچستان میں صحت کے دیگر مسائل کو بھی حل کر سکے۔ ورکشاپ میں موجودہ صحت کے نظام اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے، صحت کے کارکنوں کو تربیت دینے اور خطے میں ٹی بی کے موثر کنٹرول کے لیے کمیونٹی کی شمولیت کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ورکشاپ کے اختتام پر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے پروگرام منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل ڈاکٹر ابابگر بلوچ، اور ڈپٹی منیجر ایڈمن ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی نے تمام سہولت کاروں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔یہ ورکشاپ بلوچستان میں ٹی بی کنٹرول کے لیے ایک لچکدار اور پائیدار صحت کے نظام کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ ڈاکٹر آصف شوانی نے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد میں ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان، ڈبلیو ایچ او اور ایس ایس ڈی آئی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، اور امید ہے کہ ورکشاپ کے دوران زیر بحث آنے والی سفارشات اور حکمت عملی کو خطے میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے موثر انداز میں لاگو کیا جائے گا۔