کوئٹہ ، 6 مختلف تھانوں کے عملے کی کارروائی قتل ، اقدام قتل، ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری ملزما ن گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں 6مختلف تھانوں کے عملے کی کارروائی کرتے ہوئے 8قتل،اقدامقتل،ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری ملزما ن کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے۔گزشتہ روزڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر،ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصر کی ہدایات پر کوئٹہ کے پولیس تھانہ ائیرپورٹ روڈ کے عملے نے ایس ایچ او حاجی عبدالحئی گرانی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کا منصوبہ ناکام بناکر تین ملزمان فضل محمد،صاحب خان اور عبدالمالک کو گرفتارکرلیا جوڈکیتی نیت سے چشمہ اچوکزئی پل پر کھڑے تھے ملزمان سے اسلحہ برآمدکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ کیچی بیگ کے عملے نے ایس ایچ او بابر بلوچ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عطا اللہ ولد عطا محمد کو گرفتار کیاہے۔جبکہ کچلاک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں اشتہاری ملزم احمد ولد شیر محمد کی گرفتاری ھوئی کو گرفتارکرلیاہے،سی آئی اے کوئٹہ نے سنیچروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم امان اللہ ولد عبد اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھیناگیا موٹرسائیکل 125 موبائل فون اور اسلحہ ایمونیشن پسٹل بھی برآمد کرلیاہے ملزم کو مزیدتحقیقات کیلئے پولیس تھانہ گوالمنڈی کے حوالے کیاگیاہے۔ہنہ اوڑک پولیس تھانہ کے عملے نے ایس ایچ او محمود خروٹی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عطا محمد کو گرفتارکرلیاہے۔ایس ایچ او تھانہ نیو کچلاک جمیل کاکڑ کی سربراہی میں پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم پیرو ولد فیض محمد کوگرفتارکرلیاہے۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے