کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم کی ہدایت پر سادگی اور کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔کمیٹی ارکان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، وزیرآئی ٹی امین الحق، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ، قمر زمان کائرہ اور ہاشم نوتیزئی شامل ہیں۔کمیٹی وفاقی کابینہ کے بائیس فروری کے اجلاس میں کفایت شعاری کےحوالےسےفیصلوں کےنفاذ کا جائزہ لےگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہر وفاقی وزارت، ڈویژن اور محکمے کا پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر اپنی تجاویز 27 فروری تک کمیٹی کو پیش کرے گا ۔
مانیٹرنگ کمیٹی وفاقی کابینہ کے22 فروری کے فیصلوں کےنفاذ کا جائزہ لےگی ہر وفاقی وزارت، ڈویژن اور محکمہ 27 فروری تک اپنی تجاویز کمیٹی کو پیش کرےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے