ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خانہ (ڈیلی گرین گوادر) پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی تھانے کی روہڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملے کے دوران چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ ملزمان اور پولیس کے مابین سخت فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ڈی پی او عبدالروف بابر قیصرانی نے ایس ایچ او کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کردی، لائن پولیس سے بھی نفری جائے وقوعہ پر روانہ پوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے