وفاق کا بلوچستان کے زرعی فیڈرز پر بجلی کی اوقات کار میں کمی کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاق کا بلوچستان کے زرعی فیڈرز پر بجلی کی اوقات کار میں کمی کا فیصلہ، زمیندار ایکشن کمیٹی نے بلوچستان کے سیاسی پارلیمانی جماعتوں اور زمینداروں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی وفد نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی سے ملاقات کی اور کمیٹی کو بلوچستان میں بجلی اور گیس بحرانوں سے متعلق آگاہ کیا تھا زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے زرعی فیڈرز پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اجاگر کیا تاہم وفاق کی جانب سے زرعی فیڈرز پر بجلی 6 گھنٹے فراہم کرنے کی بجائے 2 گھنٹے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کے مسئلے کے حل اور دیگر کیلئے بلوچستان کی سیاسی پارلیمانی جماعتوں اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران سمیت زمینداروں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وفاق کی جانب سے حالیہ فیصلے سمیت بلوچستان میں زمینداروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے