صوبائی حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقعوں اور روزگار کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے، بابر یوسفزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقعوں اور روزگار کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے نوجوان کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکی صلاحیتوں کو بروئے کارلاکرملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے نمل یونیورسٹی میں یوتھ ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بابر یوسفزئی نے کہاکہ ملک کی آبادی کا زیادہ ترحصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے نوجوان کسی بھی ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے موجودہ حکومت نے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاہے جس سے صوبے میں تعلیم کے فروغ میں مددملے گی۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ ایکسیلینس ایوارڈکاانعقادایک اچھااقدام ہے جس سے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ایسے پروگراموں کاانعقاد آئندہ بھی جاری رہناچاہئے صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہے