صنفی مساوات کی بنیاد پر دستیاب وسائل کی منصفانہ تقسیم پائیدار ترقی کی ضمانت ہے،سردار بابر موسیٰ خیل

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے اراکین اسمبلی، ماہر معاشیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایس ڈی جیز فائیو کے طے شدہ اہداف کو صنفی مساوات پر مبنی صوبائی بجٹ کی تشکیل سے منسلک کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنفی مساوات کی بنیاد پر دستیاب وسائل کی منصفانہ تقسیم پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، اصغر خان فاؤنڈیشن اور شرکت گاہ کے تعاون سے جینڈر رسپاونس بجٹ (جی آر بی) سیڈا اور ایس ڈی جیز فائیو کی پیش رفت سے متعلق دور روزہ مشاورتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی و چیئرپرسن ویمن پارلمینٹرین کاکس ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور جارج خلیل، شاہینہ کاکڑ، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین قادر نائل، نصراللہ زیرے، بانو خلیل، کمیشن آن اسٹیٹس آف وویمن کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین ماہر معاشیات قیصر بنگالی، عمر اصغر خان فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدہ دوہد، شرکت گاہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریدہ شہید بھی موجود تھیں، مشاورتی نشست کے پہلے روز شرکت گاہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریدہ شہید نے سیڈا اور ایس جی ڈیز فائیو کے اہداف سے متعلق پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عمل درآمد سے متعلق تجاویز پیش کیں جبکہ دوسری نشست میں عمر اصغر خان فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدہ دوہد نے بلوچستان کے مالی سال 2022-2023 کے بجٹ کی تجزیاتی رپورٹ پیش کی اور مختلف شعبوں کے لئے مختص بجٹ کو صنفی مساوات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کیں جس سے شرکاء نے اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی بجٹ میں عوامی بہبود کے منصوبوں میں صنفی بنیادوں پر موجود خلا کو کم کرتے ہوئے بتدریج اسے ختم کیا جائے گا، ایس ڈی جیز کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل سے صنفی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ عمر اصغر خان فاؤنڈیشن نے بلوچستان کے بجٹ کا بہترین تجزیہ پیش کیا ہے تجاویز کے مطابق صوبائی بجٹ میں دستیاب وسائل کو ایس ڈی جیز سے منسلک کرکے نہ صرف صنفی بنیادوں پر امتیازی حیثیت کو ختم کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے مقررین نے کہا کہ پروانشل فنانس کمیشن کے زریعے وسائل کی نچلی سطح پر فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں فرانزک لیب کا انفرا اسٹرکچر تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے اس متعلق قانون سازی بھی کی جاررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہ جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تجویز کردہ منصوبوں میں صنفی مساوات کو برقرار رکھنے کے لئے عمل درآمد کا بہتر پلان بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے