شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ 27 فروری کو سنایا جائیگا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ آج بروز پیر 27 فروری کو سنایا جائیگا، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رند نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صحافی کے قتل کا ٹرائل ایک ملزم کی حد تک مکمل ہوا ہے اور کیس کا فیصلہ سنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 19 فروری کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائیگا۔ انہوں نے بی یو جے کے تمام ممبران کو تاکید کی ہے کہ وہ اس تاریخی فیصلہ کے موقع پرشہید صحافی کے خاندان اور صحافتی برادری سے یکجہتی کیلئے 27 فروری کی صبح ضلع کچہری پہنچ جائیں۔ واضح رہے کہ صحافی واحد رئیسانی قتل کیس میں ایک ملزم کی حد تک فیصلہ 27 دسمبر 2022 کو محفوظ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے