حب ، پولیس کی کاروائی چوری کی کیس میں مطلوب دو گینگ سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار
حب(ڈیلی گرین گوادر) حب میں پولیس کی کاروائی چوری کی کیس میں مطلوب دو گینگ سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ پو لیس کے مطابق ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت پر ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی، ایس ایچ او ہائیٹ عبدالحکیم رونجھو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ کاروائی کرکے 22 فروری کو ساکران روڈ مینگل آباد میں جنرل، مری چوک میں پیٹرول پمپ اور گلیکسی ٹاون سے جتوئی جنرل اسٹور سے ڈکیتی کرنے والے دو گینگ سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاملزمان کے قبضے سے مری چوک پیٹرول پمپ اور گلیکسی ٹاون سے جتوئی جنرل اسٹور سے لوٹی گئی نقد رقم اور موبائل فونز اور ایک عدد ٹی پسٹل برآمد کرلیااور تین موٹر سائیکلیں اپنی تحویل میں لے لی ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاملزمان نے دوران تفتیش حب شہر، ساکران روڈ، لیبر کالونی، امیرآباد اور گلیکسی ٹاون میں متعدد واردات کا اعتراف کیا ہے ملزم حب اور ہائیٹ کو تین مقدمات مطلوب تھے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کراچی میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ حب سٹی اور ہائیٹ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کاروائیاں جاری ہے شہر کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔