تحریک انصاف کی جیلوں میں قید قیادت عوام کی آواز ہے ، شہباز گل
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شہباز گل اور قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا نظریہ پاکستانیوں کے حقوق کی فراہمی ہے، تحریک انصاف کی جیلوں میں قید قیادت عوام کی آواز ہے، رجیم چینج کے خلاف جس نے بھی آواز اٹھائی اسکی آواز کو دبایا گیا، دوردراز علاقوں میں مقدمات درج کرکے تنگ کیا جاتا ہیعمران خان کیلئے الگ قانون اور مریم صفدر کیلئے الگ قانون ہے، شاہ محمود قریشی اور دیگر پارٹی قائدین کو جیل میں ادویات تک نہیں دی جارہی ہیں قوم بے خوف جیلوں میں جانے کے لئے تیار ہے، ملک ڈیفالٹ کی جانب جارہاہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کی شب کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل نے کہاہے کہ عمران خان کے نظریے میں ہر پاکستانی کے برابری کے حقوق ہیں،عمران خان کی تر جیحات میں بلو چستان صفحہ اول پر رہا ہے،بد قسمتی سے بلو چستان کو پچھلے 75سالوں میں نظر انداز کیا گیا بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ پنجاب میں رہنے والوں کا اس بات کا علم نہیں ہے، ہمارے علم میں ہے جس پر شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کو ہمیشہ بیک فٹ پر رکھا گیا ہے، بلو چستان کے عوام کو فخر ہو نا چاہیے کہ انہوں نے قاسم خان سوری کا انتخاب کر کے انہیں آگے بھیجاقاسم سوری نے نہ صرف پاکستان تحریک انصاف بلکہ پاکستان کے آئین کی عزت رکھی۔انہوں نے کہا کہ ہم پر مقدمات بنائے گئے ہیں میں عمران خان کے نظریے پر پاکستان آیا اور اسی پر کھڑا رہونگا پی ٹی آئی کے تمام رہنماء اور کارکن عمر ان خان کے پیچھے کھڑے ہیں بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ مقدمات مختلف جگہوں پر نہیں بنائے جاسکتے مگر اس کے باوجود بھی ایسے علاقوں میں مقدمات بنائے جارہے ہیں جہاں جانے کے لئے 20،20گھنٹے چاہیئں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہوئی مگر مریم صفدر نے عدلیہ کو کھلے عام بددیانت کہااور بلیک میل کرنے کی کوشش کی،راثاثناء اللہ نے بھی عدالتوں کو دھمکیاں دیں تو ان پر قانون کی رٹ کیوں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر کو کسی جج کے سامنے پیش نہیں کیا جارہا ہمارے کارکنوں کے بنیادی حقوق سلب کئے گئے ہیں اگر نتائج بدلے نہ گئے تو ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے منہ پر تمانچہ پڑیگا تمام مشکلات اور قبل از انتخابات دھاندلی کے باوجود عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے تھے ہیں اور کرتے رہیں گے ہم نے کبھی جج صاحبان کی شان میں مرضی کا فیصلہ نہ ملنے پر گستاخی نہیں کی کیا مریم نواز کوئی شہزادی ہیں یا ان پر کوئی اور قانون لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 50روپے کااسٹیمپ پیپر لیکر ملک سے گئے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عمران خان کو ہر روز عدالتوں سے ضمانتیں لینی پڑتی ہیں عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ہم قانون کو نہیں بلکہ غاصبوں کو ضرورللکارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو ٹکٹ دیکر انتخابات میں اتارا جائیگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دس ماہ سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہے،سب نے دیکھا جس طرح ملک مین رجیم چینج ہو ئی اور جنہوں نے رجیم چینج اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آواز بلند کی اسکی آواز کو دبانے کی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ صحا فی ارشد شریف کی آواز کو دبانے کی اس حد تک کوشش کی گئی کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے اور انہیں وہاں شہید کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بھی عبرت کا نشان بنا نے کی کوششیں کی گئیں، شہبا ز گل حق اور سچ کی آواز بلند کر نے اور عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے پر جس انداز میں تشدت کا نشانہ بنایا وہ سب نے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی پر تشدت کا نشانہ بنایا گیا جس سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کیسی حکومت ہے جس میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، عوام کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران پر ہو نے والے حملے کی ایف آئی آرتک درج نہیں کی گئی، عمران خان کو ایک منصوبے کے تحت قتل کر نے کی کوشش کی گئی،عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی جس میں بتایا گیا کہ تین حملہ آور تھے، جے آئی ٹی کو بھی مسخ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں کوئی واقعہ نہیں ہوا لیکن شہباز گل پر بلو چستان میں بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شہباز کو خوف زادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں جیل بھر و تحریک بھی شروع ہے لوگوں نے خوف کے بت توڑ دئے ہیں، حکومت جتنے لوگوں کو پکڑ ڈرا دھمکا رہی ہے انہیں بتا نا چاہتا ہوں کہ قوم کے اندر سے خوف نکل چکا ہے وہ جیلوں میں جا نے کے لئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ امپور ٹڈ حکومت نے 11سو ارب روپے کی چوریاں بچا کر پاکستان کا اقتصادی طورپردیوالیہ پن نکا ل دیاہے،شہباز گل کا بلو چستان آنے سے ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن عدالتوں کا احترام کر تا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سو کے اسٹیمپ پیپر پر باہر گئے اپنے بھائی کی گرنٹی دی ہوئی ہے لیکن انکی ابھی تک طبیعت ہی ٹھیک نہیں ہو رہی ہے