بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔