بنگلزئی قبیلے کے سربراہ سردار کمال خان بنگلزئی سے چوہدری نعیم کریم کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق رکن قومی اسمبلی اور بنگلزئی قبیلے کے سربراہ سردار کمال خان بنگلزئی سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک ظاہرکاکڑ، اشرف کرد، سردار زادہ رامین بنگلزئی میر حضور بخش بنگلزئی، میرنظام الدین کرد، ٹکری علی نواز بنگلزئی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان ملکی و بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چوہدری نعیم کریم نے سردارکمال خان بنگلزئی کو مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کاپیغام بھی پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے