بارکھان،رکھنی بازار میں بم دھماکا، چار افراد جاں بحق،12 زخمی

بارکھان (ڈیلی گرین گوادر)ضلع بارکھان کے رکھنی بازار میں بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 12 ہوگئی جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں، بم دھماکے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ رکھنی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے