اٹلی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ: 28 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں، سفارتخانے کی تصدیق
ترکیہ سے اٹلی جانے والی غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی سفارتخانے نے 28 پاکستانیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 58 افراد ہلاک ہوئے اور لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اطالوی حکام، میری ٹائم ایجسنیوں اور کلابریا میں پاکستانی کمیونٹی اور رضا کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔