کراچی کے پی ٹی آئی ایم این ایز کا بحالی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری سے متعلق کراچی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی کی دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ کراچی کے 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکے جائیں۔ ضمنی الیکشن کے انعقاد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواستگزاروں کی قومی اسمبلی کی نشستیں بحال کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تمام اراکین اسمبلی کو ان کی نشستوں پر بحال کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روکنے کا بھی حکم دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی میں ضمنی الیکشن کا جواز نہیں۔

درخواستگزاروں میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان خان، فہیم خان، عطا اللہ خان، آفتاب جہانگیر اور دیگر شامل ہیں۔درخواست دائر کرنے کے بعد تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے 9 اراکین اسمبلی سندھ ہائیکورٹ آئے ہیں۔ 11 اپریل کو استعفی دیا تھا۔ اسپیکر صاحب نے منظوری سے ہمیشہ منع کیا۔

آفتاب صدیقی نے کہا جب ہم نے کہا استعفے واپس لینا چاہتے ہیں اور اسمبلی آنا چاہتے ہیں تو استعفے فوری منظور کر لئے گئے۔ 9 ماہ تک ہمارے استعفی ہوا میں معلق رہے۔ بلدیاتی امیدواران کے بھی تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیئے گئے ہیں۔آفتاب صدیقی نے کہا کہ علی زیدی اور حافظ نعیم کے درمیان ملاقات ہوئی تھے۔ تحفظات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ پہلے نتائج کا معاملہ ٹھیک ہوجائے پھر بلدیاتی حکومت بنانے سے متعلق بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے