پیپلز پارٹی کے لئے کٹھ پتلی جماعت سمیت کوئی سیاسی مخالف نہیں، بلاول بھٹو
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لئے کٹھ پتلی جماعت سمیت کوئی سیاسی مخالف نہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے مخالفین نےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈٹ کر مخالفت کی،ہم پر تنقید ہوئی کہ بی آئی ایس پی پروگرام سےکرپشن ہوگی، لیکن دنیا مانتی ہے کہ بی آئی ایس پی شفاف ترین پروگرام ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ امیر آدمی کےپاس سب جتنا پیسا ہوتا ہے وہ اتنا ہی کنجوس ہوتا ہے، پیسہ غریبوں کے پاس جاتا ہے تو ہزاروں لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے، معیشت کو فائدہ ہوتا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنےکی کوشش کرنے والے ناکام رہے، یہ پروگرام چلتا رہے گا اور غریب خواتین کو فائدہ ملتا رہے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مخالف اور جمہوریت کی حامی ہے، پیپلز پارٹی نے روٹی، کپڑا اورمکان کے لئے سیاست کی، ہم نے اپنےاصولوں کی وجہ سے شہادتیں قبول کیں۔چیئرمین پیپلز نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے سروے کرایا جارہا ہے، ملک بھر میں سروے کے حوالے سےمہم چلانی چاہیے، لوگوں کو بتانا چاہیے وہ خود کو بی آئی ایس پی میں رجسٹر کرائیں، بی آئی ایس پی کی رقم میں 25فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لئے کٹھ پتلی جماعت سمیت کوئی سیاسی مخالف نہیں۔ نہ پیپلز پارٹی کا کسی سے مقابلہ ہے۔ ہم سیاست میں عوام کو حق دلانے کیلئے آئے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں آج بھی غربت، مہنگائی اور معاشی بحران ہے، ہم اس آئینی،سیاسی،جمہوری اور معاشی بحران کا حل چاہتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اور مل کر جدوجہد کریں۔