پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے گران ناز کی بیٹی سے زیادتی کے شواہد ملنے کی تصدیق کردی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بارکھان سے بازیاب ہونے وا لی خان محمد مری کی اہلیہ،بیٹی اور بیٹوں کا کوئٹہ کے سول ہسپتال میں طبی معائنہ کردیا گیا،پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے طبی معائنہ میں گران ناز کی بیٹی سے زیادتی کے شواہد ملنے کی تصدیق کردی۔سول ہسپتال کوئٹہ کی پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ بارکھان سے بازیاب ہونے والے خان محمد مری کی اہلیہ،بیٹی اور بیٹوں کا طبی معائنہ سول ہسپتال میں کیا گیاطبی معائنہ میں گران ناز کی بیٹی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، اسے سیگریٹس سے داغا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ گران ناز پر جسمانی تشدد کے شواہد سامنے آئے ہیں،پولیس سرجن نے بتایا کہ خان محمد کے بیٹوں کی جانب سے بھی جنسی زیادتی کی شکایت کی گئی مگر قریب میں خان محمد کے بیٹوں پر جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے،ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ بارکھان کے کنوئین سے ملنے والی لڑکی کی لاش کے ڈی این اے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے