شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ 27 فروری کو سنایا جائیگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ 27 فروری 2023 بروز پیر کو سنایا جائیگا۔ پہلی مرتبہ کسی صحافی کے قتل کا ٹرائل ایک ملزم کی حد تک مکمل ہوا ہے اور کیس کا فیصلہ سنایا جارہا ہے لہذا تمام ممبران کو تاکید کی جاتی ہے کہ اس تاریخی موقع پر ضلع کچہری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجیب اللہ کاکڑ کی عدالت کے سامنے صبح ساڑھے نو بجے تک پہنچ جائیں، تمام ایڈیٹرز اور بیوروچیف صاحبان سے درخواست ہے کہ کوریج کے لئے اپنی ٹیمیں بھی بھیجیں۔