بلوچستان میں بلوچ پشتون اقوام کا سانحہ بارکھان کی وجہ سر شرم سے جھک گیا ہے، میر حشمت لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما ممتاز قبائلی شخصیت حاجی میر حشمت لہڑی نے کہا ہے کہ سانحہ بارکھان کی جنتی بھی مذمت کی جائی کم ہے واقعے میں ملوث درندوں کوسخت سے سخت سزا دی جائے اور شہدا کے لواحقین کو معاوضہ اور انصاف فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں اور قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہ گناہ انسانوں کو جان سے مارنے والے عناصر کیسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ پشتون اقوام کا سانحہ بارکھان کی وجہ سر شرم سے جھک گیا ہے انہوں نے کہا کہ محمد خان مری کو فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اقوام کے نواب سردار مل بیٹھ کر آئندہ کیلئے کوئی خاص لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کریں تاکہ آئندہ اس قسم کی دلخراش واقعات رونما نہ ہو سکھے انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ بارکھاں کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور وفاقی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر متاثرہ خاندانوں کو انصاف دی جائے سانحہ بارکھاں نے اہل بلوچستان کو دل رنجیدہ کردیا جمعیت علما اسلام اس دلخراش واقعہ کی تحقیقات کا فوری طور پر مطالبہ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے