بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر کا انٹرا پارٹی الیکشن 6 مارچ کو کروانے کا اعلان
خضدار (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر میر اسرار زہری نے انٹرا پارٹی الیکشن چھ مارچ کو کروانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر میر اسرار زہری نے انٹرا پارٹی الیکشن 6 مارچ کو بلو چستان کے ضلع خضدار میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی صدر میر اسر ارزہری نے کہا کہ بی این پی(عوامی) ایک جمہوری پارٹی ہے انٹرا پارٹی انتخابات سے جمہوری عمل مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی مضبوطی کے لئے بروقت انٹرا پارٹی انتخابات ضروری ہیں ملک میں جمہوریت کے فروغ میں سیاستدانوں کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کے اعتماد کے بغیر کوئی بھی سیاسی جماعت مضبوط نہیں ہو سکتی۔