حکومت بلوچستان عوام کی معیار زندگی بلند رکھنے کے لئے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے،طارق الرحمن بلوچ
خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کی معیار زندگی بلند رکھنے کے لئے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کے کام کو معیاری بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی آئے گی، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ کی زیر صدارت رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کے کام کی پراگریس کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں رخشان ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بزریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شریک رہے جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رخشان نادر نصیر، ایس ای رخشان محمد اشرف، اے سی محمد رمضان اشتیاق، اے سی امتیاز محفوظ بلوچ، ایکسین بی اینڈ آر خاران عادل نصیر اور اضلاع اسپورٹس کمپلیکسز کے ٹھیکیداران شریک رہے، میٹنگ میں ڈسٹرکٹ خاران، نوشکی، واشک،چاغی کے ڈپٹی کمشنرز، ایکسین اور ٹھیکیداروں نے اپنے اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کے پراگریس رپورٹ پیش کئے، خاران ڈسٹرکٹ میں اسپورٹس کمپلیکس کے کام میں زیادہ زیادہ پیش رفت ہونے پر کمشنر رخشان نے ایکسین بی اینڈ آر خاران عادل نصیر اور اسپورٹس کمپلیکس ٹھیکیدار کی تعریف کی، کمشنر رخشان نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کے کام کو تیز اور معیاری بنیادوں کرانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع ڈپٹی کمشنرز ایکسیئنز ٹیکنکل آفیسر کے ہمراہ اسپورٹس کمپلیکسز کے کاموں کا مانیٹرنگ کرینگے، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان لوگوں کی معیار زندگی بلند رکھنے کے لئے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے اضلاع میں کروڑوں روپے کی لاگت سے اسپورٹس کمپلیکس منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اسپورٹس کمپلیکسز کے کاموں میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی تمام ٹھیکیدار معیاری کام تیز رفتاری کے ساتھ کریں غیر معیاری کاموں کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے کمشنر رخشان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور ٹیکنکل افیسرز کے ساتھ ساتھ میں خود بھی اسپورٹس کمپلیکسز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتا رہونگا پائیدار اور دیرپا اسکیمات سے ہی علاقے میں ترقی وخوشحالی آئے گی۔