کے پی او حملہ، گاڑی کی فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی پولیس آفس حملے میں دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل کر لیا گیا ، جس کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے۔پولیس آفس حملے کی تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گاڑی کی فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے جن کا نادرا سے ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی گاڑی سے جوتے،نمازکی ٹوپی ،اجرک ،رسی ،پلاسٹک والی چٹائی ،رضائی، موزے ،کلاشنکوف کا میگزین ،پلاسٹک کی بوری اوررومال ہے۔تحقیقاتئ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک گاڑی کے اصل مالک کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا ہے اس سلسلے میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کے پی اوحملے میں مارے گئے تیسرے دہشت گرد کی بھی تاحال شناخت ممکن نہ ہوسکی ۔ اس کےفنگرپرنٹس نادرا کے ریکارڈ سے میچ نہیں ہوسکے ۔ دیگر ذرائع سے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔