ڈیرہ اللہ یار، لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث دوران زچگی خاتون جان کی بازی ہار گئی

ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث دوران زچگی خاتون جان کی بازی ہار گئی، مقامی تاجر خالد جتوئی اپنی اہلیہ کو زچگی کروانے جیکب آباد کی نجی کلینک لے کر گئے جہاں خاتون کی زچگی کروانے کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا جسکے باعث خاتون انتقال کر گئی، تاجر خالد جتوئی کا کہنا تھا کہ لیڈی ڈاکٹر نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے زچگی کے بعد اب بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے جسے مزید علاج معالجہ کے لیے سکھر منتقل کیا ہے، انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے