ڈاکٹروں کو ان کے اضلاع میں تعینات کیا جائے، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اسمبلی اجلاس بلوچستان نیشنل پارٹی کی شکیلہ نوید دہوار نے کہا کہ گزشتہ سال 22 ڈینٹل سرجن نے پبلک سروس کمیشن سے امتحان پاس کیا جن میں میرے ضلع مستونگ سے بھی تین ڈاکٹر کامیاب ہوئے مگر ایک لیڈی ڈاکٹر کو قلات دوسرئے کو سوراب اور تیسرے کو اوتھل میں تعینات کیا گیا جہاں پر سہولیات بھی نہیں حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئے ایک جانب ہم کہتے ہیں کہ ڈاکٹروں کو ان کے اضلاع میں تعینات کیا جائے مگر خود محکمہ صحت اس پر عمل نہیں کرتا بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اجلاس میں احمد نواز بلوچ نے ملک سکندر ایڈووکیٹ اور ملک نصیر احمد شاہوانی کی مشترکہ قرارداد ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ریسپانس ایم ای آر سی 1122 کے مراکز ڑوب، چمن، نوشکی، خضدار، قلات، لسبیلہ، گوادر اور کوئٹہ میں قائم کیے گئے ہیں جبکہ پشین کی تحصیل برشور جو دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے اور اس کی سرحدیں افغانستان سے جاکر ملتی ہے لیکن وہاں تاحال ایمرجنسی ریسپانس 1122 کا مرکز قائم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اکثر ان علاقوں میں ٹریفک حادثات کی بابت زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے وہ راستے میں دم توڑدیتے ہیں، مزید براں جن علاقوں میں ایمرجنسی ریسپانس کے مراکز قائم کیے گئے ہیں ان میں عرصہ پانچ سال سے کام کرنے والے ملازمین کو تاحال ریگولر نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے، لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ پشین کی تحصیل برشور میں فوری طور پر ایمرجنس ریسپانس1122ایم ای آر سی کا مرکز قائم کرئے نیز ایمرجنسی ریسپانس مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کی بابت عملی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے