ن لیگ نے الیکشن مہم شروع کردی، عمران خان ہارا تو انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریگا،رانا ثنا اللہ

سرگودھا(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے مریم نواز کی قیادت میں الیکشن مہم شروع کردی ہے، عمران خان اگر انتخابات ہارا تو نتائج تسلیم نہیں کرے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کو شکست دے کرحکومت بنائیں گے، مسلم لیگ ن عدلیہ اور قانون کااحترام کرتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عدلیہ کی بحالی کیلئے تحریک چلائی، عدلیہ بحالی کی تحریک میں عوام کے سمندر نے نوازشریف کا ساتھ دیا، عدلیہ کی بحالی مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ہوئی، اس وقت پاکستان کو صاف و شفاف الیکشن کی ضرورت ہے، عمران خان کو سیاسی میدان میں شکست دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اگر الیکشن ہارا تو نتائج تسلیم نہیں کرے گا جب کہ ایسے نتائج ہونے چاہئیں جن کو پوری قوم تسلیم کرے، نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے، سرگودھا میں اگلے جلسے سے نوازشریف خطاب کریں گے، 90 کی دہائی میں بھی نوازشریف نے ملک کو ترقی دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی رائے ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہر کسی کے ساتھ انصاف ہو اور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ہم عدلیہ کے احترام کی کمی نہیں چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے